جکارتہ(رم نیوز)انڈونیشیا نے سیکیورٹی خدشات اور ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کا آپریٹنگ لائسنس عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔انڈونیشین وزارت مواصلات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ٹک ٹاک نے اپنے لائیو سٹریم فیچر سے متعلق مکمل ڈیٹا فراہم نہیں کیا، جو کہ حکومت کی نگرانی کے لیے ضروری تھا۔ اس اقدام کے باعث نظریاتی طور پر انڈونیشیا میں 10 کروڑ سے زائد ٹک ٹاک صارفین کی رسائی محدود ہو سکتی ہے۔
عالمی سطح پر احتجاجات کے دوران ٹک ٹاک نے اپنا لائیو فیچر عارضی طور پر معطل کیا تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ انڈونیشیا کے قوانین کی پابندی کرتی ہے اور مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔