پشاور(رم نیوز)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی جنرل نشست کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پولنگ 30 اکتوبر کو صوبائی اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 8 اور 9 اکتوبر کو جمع کروائے جائیں گے جبکہ نامزد امیدواروں کی فہرست 10 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 13 اکتوبر کو مکمل کی جائے گی۔
اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اپیلوں کے فیصلے 17 اکتوبر تک مکمل کیے جائیں گے۔ نظرثانی شدہ امیدواروں کی فہرست 18 اکتوبر کو شائع کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی 20 اکتوبر تک واپس لیے جا سکیں گے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کے عمل کو شفاف اور بروقت مکمل کیا جائے گا۔