شکارپور(رم نیوز)نواحی گاؤں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ کے قریب سے گزر رہی تھی، دھماکے سے ٹرین کی دو بوگیاں الٹ گئیں اور کئی مسافر زخمی ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے تعین کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں