ملتان(رم نیوز)آج دنیا بھر میں کپاس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں کپاس کی سب سے زیادہ پیداوار پنجاب میں ہوتی ہے، تاہم رواں سال شدید سیلاب کے باعث فصل کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔حکومت نے 35 لاکھ ایکڑ رقبے پر کاشت کا ہدف رکھا تھا، مگر صرف 31 لاکھ ایکڑ پر کپاس بوئی جا سکی۔ سیلاب سے 1 لاکھ 47 ہزار ایکڑ پر فصل تباہ ہو گئی، جس کے بعد پیداوار کا ہدف 60 لاکھ بیلز سے کم کر کے 55 لاکھ بیلز کر دیا گیا ہے۔
محکمہ زراعت کے مطابق اب تک 27 لاکھ بیلز حاصل ہو چکی ہیں۔ حکومت نے متاثرہ کسانوں کو 20 ہزار روپے فی ایکڑ امداد دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ کاشتکاروں نے کپاس کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔