جنگ بندی کی ضمانت کے بغیر معاہدہ نہیں ہوگا:حماس کی دو ٹوک شرط

شرم الشیخ(رم نیوز)شرم الشیخ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ امن مذاکرات کے دوسرے دور میں قیدیوں کی رہائی اور فوجی انخلا کے طریقہ کار پر پیش رفت ہوئی۔ مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے جن میں قطری وزیراعظم، امریکی ثالث، ترک وفد اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

حماس رہنما خلیل الحیہ نے واضح کیا ہے کہ تنظیم معاہدے کے لیے تیار ہے، مگر جنگ کے مستقل خاتمے کی تحریری ضمانت چاہتی ہے۔ حماس کا مؤقف ہے کہ اسرائیل پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا اور قیدیوں کی رہائی کو فوجی انخلا سے مشروط کیا جائے گا۔

تنظیم کے دیگر مطالبات میں مستقل جنگ بندی، مکمل انخلا، امداد کی رسائی، بےگھر فلسطینیوں کی واپسی، غزہ کی تعمیر نو اور قیدیوں کا منصفانہ تبادلہ شامل ہیں۔