وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد (رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا، جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال، توانائی شعبے کی اصلاحات، ریلوے اور قانونی امور پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں وزیراعظم اپنے حالیہ غیرملکی دوروں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے، جبکہ پاور سیکٹر میں اصلاحات پر بریفنگ اور ریلوے ترمیمی آرڈیننس کے مسودے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔