پشاور(رم نیوز) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دستخط کر کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ارسال کر دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارتِ اعلیٰ بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، جو ان کے حکم پر واپس کر دی۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفیٰ دے رہے ہیں۔دوسری جانب، خیبرپختونخوا میں سیاسی صورتحال پر اپوزیشن نے آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جو صوبائی اسمبلی میں منعقد ہوگا۔