اسلام آباد(رم نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں سینیٹر اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 13 نومبر تک توسیع کر دی۔کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ضمانتوں کا معاملہ دو عدالتوں میں زیر سماعت ہے، فیصلہ 13 نومبر کو سنایا جائے گا۔ اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف خان، زاہد بشیر ڈار اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے۔