اسلام آباد(رم نیوز)سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔ سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں ہو رہی ہے اور اسے براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔سماعت کے دوران بلوچستان بار کے وکیل منیر اے ملک روسٹرم پر پیش ہوئے اور حامد خان کے دلائل کو اپناتے ہوئے مزید دلائل دینے کا عندیہ دیا۔جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی نے آرٹیکل 191 اے اور فل کورٹ سے متعلق نکات پر استفسار کیا، جس پر وکیل نے مؤقف اپنایا کہ فل کورٹ چھبیسویں ترمیم سے پہلے بھی موجود تھا۔