غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ،مصری میڈیا نے تصدیق کردی

قاہرہ(رم نیوز)مصری میڈیا کے مطابق، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہو گئی ہے۔ مصری صدر نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا۔ مصری میڈیا کے مطابق اس جنگ بندی کا مقصد فلسطینی اور اسرائیلی فریقین کے درمیان جاری لڑائی کو روکنا اور امن بحال کرنا ہے۔ اس معاہدے کے تحت عسکری کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں گی تاکہ عام شہریوں کی جان و مال کو تحفظ دیا جا سکے اور انسانی المیے کو روکا جا سکے۔

مزید بتایا گیا ہے بین الاقوامی برادری نے بھی اس جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے اور علاقے میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس معاہدے کے مطابق فریقین نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ اسرائیل سے تعلق رکھنے والے 20 یرغمالیوں کی رہائی متوقع ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ سے جزوی انخلا کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری جانب عالمی رہنماوں نے زور دیا ہے کہ فریقین معاہدے کی پاسداری کریں