لاہور (رم نیوز)لاہور میں فضائی آلودگی کی شدت میں خطرناک اضافہ ہوگیا، شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔ سموگ انڈیکس 183 ریکارڈ کیا گیا، ماہرین نے سانس کی بیماریوں کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔شہریوں کو ماسک پہننے اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت 22 ڈگری، ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔