کوئٹہ (رم نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو مضبوط کر رہی ہیں۔انہوں نے بہادر افسر میجر سبطین حیدر کو خراجِ عقیدت پیش کیا جو وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور قوم ان کے مقروض ہے۔