اسلام آباد (رم نیوز)جڑواں شہروں میں راستے بند ہونے اور ارکان کی عدم حاضری کے باعث سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔پریذائیڈنگ افسر منظور کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں کورم مکمل نہ ہونے پر گھنٹیاں بجائی گئیں، تاہم ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہو سکی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے مطابق ایک مذہبی جماعت کی سرگرمی کے باعث بیشتر ارکان اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔