خیبرپختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے: بیرسٹر سیف

پشاور(رم نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے اور حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس اور عوام روزانہ دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ نہ صرف دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بن رہا ہے بلکہ اس کے خلاف سب سے بڑی مزاحمت بھی یہی خطہ کر رہا ہے۔مشیر اطلاعات نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور خیبرپختونخوا کے عوام اور سیکیورٹی فورسز امن کے قیام کے لیے اپنی قربانیاں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان کے قیام کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔