دہشت گردی کے پھیلاؤ کی بنیادی وجوہات میں نیشنل ایکشن پلان پر نامکمل عملدرآمد، افغانستان میں پناہ گاہیں اور بھارتی مداخلت ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر

پشاور(رم نیوز) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو جان بوجھ کر جگہ دی گئی اور اس کے پیچھے مقامی سیاسی و مجرمانہ گٹھ جوڑ کارفرما ہے، جس کا خمیازہ عام عوام بھگت رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہشت گردی کے پھیلاؤ کی بنیادی وجوہات میں نیشنل ایکشن پلان پر نامکمل عملدرآمد، سیاسی مفادات، افغانستان میں پناہ گاہیں اور بھارتی مداخلت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2024–25 میں سیکڑوں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، بم حملہ آوروں اور دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ سیکڑوں اہلکار اور شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


ترجمان نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان خیبرپختونخوا میں آئین و قانون کے تحت سکیورٹی فراہم کر رہی ہیں اور خارجی سہولت کار اور دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو کسی بھی عہدے پر ہوں چھوڑی نہیں جائے گی — ریاست اس ناسور کا خاتمہ کرے گی۔