پشاور (رم نیوز)خیبر پختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے تحریک انصاف کی قیادت نے آج دوپہر 3 بجے اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ سپیکر ہاؤس میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، جہاں علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر بھی غور کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے مطابق نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے آئینی و قانونی طریقہ کار پر مکمل عمل کیا جائے گا۔