کوئٹہ (رم نیوز)کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو ایک بار پھر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق 9 اکتوبر کو کراچی سے روانگی منسوخ ہونے کے باعث کوئٹہ سے بھی ٹرین روانہ نہیں ہو سکی۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 20 روز سے بولان میل کی آمد و رفت بند ہے، جس کی بنیادی وجہ مسافروں کی کمی ہے۔