اسلام آباد/راولپنڈی (رم نیوز)مذہبی جماعت کے مارچ کی کال پر جڑواں شہروں میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ داخلی و خارجی راستوں سمیت شہر کی کئی اہم شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں جبکہ موبائل انٹرنیٹ سروس بھی تاحال معطل ہے۔ریڈ زون کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔ صرف چھوٹی گاڑیوں کے لیے مارگلہ روڈ کھولی گئی ہے، جبکہ زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے، ڈی چوک، میریٹ چوک اور سرینا چوک بند ہیں۔
میٹرو بس سروس اور دیگر لوکل ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔ مری روڈ، جی ٹی روڈ، موٹروے کا فتح جنگ انٹرچینج، اڈیالہ فلائی اوور، پشاور روڈ، سرینا چوک اور سواں پل بھی بند ہیں۔مارگلہ پکٹ اور ٹیکسلا روڈ دونوں اطراف سے بند ہیں جبکہ جی ٹی روڈ پر کلر سیداں بائی پاس بھی مکمل بند ہے۔