لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند

لاہور (رم نیوز)مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔سکیورٹی خدشات کے باعث شہر کے داخلی پوائنٹس پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں جبکہ متعدد اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔