ویمنز ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 100 رنز سے شکست دے دی

گوہاٹی (رم نیوز)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 100 رنز سے شکست دی۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ بروک ہالیڈے نے 69 اور کپتان سوفی ڈیوائن نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 39.5 اوورز میں 127 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ فہیمہ خاتون نے 34 رنز بنائے، جبکہ دیگر بیٹسمین نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکیں۔