اسلام آباد(رم نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب چھ روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے جہاں وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔دورے کے دوران وہ عالمی مالیاتی اداروں کے حکام، دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ اور امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خزانہ متعدد اہم اجلاسوں اور پروگرامز میں بھی حصہ لیں گے۔