اسلام آباد(رم نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بچیوں کے عالمی دن پر کہا ہے کہ قوم کا مستقبل بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے۔انہوں نے پاکستان اور دنیا بھر کی بچیوں کی ہمت اور حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر بیٹی کو بلا امتیاز تعلیم، صحت، تحفظ اور مواقع فراہم کرنا پیپلز پارٹی کا مشن ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ وژن قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کی تعبیر ہے، اور پیپلز پارٹی ہر بیٹی کو سیکھنے، بڑھنے اور قیادت کرنے کی آزادی دے گی۔