ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ، 7 اہلکار شہید، 6 دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان (رم نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کے رتہ کلاچی میں پولیس ٹریننگ سکول پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 اہلکار شہید اور 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔حکام کے مطابق بارود سے بھرے ٹرک سے سکول کے گیٹ پر دھماکہ کیا گیا، جس کے بعد حملہ آور اندر داخل ہوئے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے 5 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران حملہ ناکام بنا دیا۔تمام ریکروٹس محفوظ رہے، جبکہ حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ، بارودی مواد اور خودکش جیکٹس برآمد کر لی گئیں۔