کراچی (رم نیوز)سندھ حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس، ریلیاں اور دھرنے منعقد کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ آئی جی سندھ کی درخواست پر کیا گیا، تاکہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔