خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا

پشاور (رم نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج صبح 10 بجے شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا۔پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی سمیت چار امیدوار میدان میں ہیں، جن میں جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان، پیپلز پارٹی کے ارباب زرک اور ن لیگ کے سردار شاہجہان شامل ہیں۔ تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد امیدوار نہیں رہے، اپوزیشن متفقہ امیدوار لانے میں ناکام رہی۔ پی ٹی آئی اپنے امیدوار کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کی کوشش میں ن لیگ اور اے این پی سے رابطے کر رہی ہے۔