غزہ امن معاہدہ: 7 اسرائیلی یرغمالی رہا، 2000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع

غزہ (رم نیوز)غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے میں حماس نے 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلالِ احمر کے حوالے کر دیا، جبکہ 2 ہزار کے قریب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ریڈ کراس کی نگرانی میں قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ دیرالبلاح کے مقام پر کیا جا رہا ہے۔ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو النصر اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

معاہدے کے تحت 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2,000 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے، جن میں عمر قید کے قیدی، گرفتار بچے اور وہ افراد شامل ہیں جن پر الزامات عائد نہیں کیے گئے۔ادھر مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب آج منعقد ہو گی، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف شرکت کریں گے۔دوسری جانب امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ بےدخل فلسطینی شہری تباہ حال شمالی غزہ واپس جا رہے ہیں۔