پشاور (رم نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا اور اسمبلی سے واک آئوٹ کرگئے ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کی جانب سے کہاگیا کہ ہم اس غیر آئینی عمل کا حصہ نہیں بن سکتے، ان کاکہنا تھا کہ استعفی منظور ہوئے بغیر یہ عمل غیر آئینی ہے۔