وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب آدھے گھنٹے میں ہوگا: علی ظفر

پشاور (رم نیوز)تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آئندہ آدھے گھنٹے میں مکمل ہو جائے گا۔پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ اپوزیشن الیکشن رکوانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ اگر اپوزیشن عدالت جاتی ہے تو خود پیش ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق وزیراعلیٰ استعفیٰ دینے کے بعد مستعفی تصور ہوتے ہیں، گورنر کی منظوری ضروری نہیں۔واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے دو متضاد استعفوں پر اعتراض لگا کر انہیں واپس کر دیا ہے، اور دستخطوں کو مختلف قرار دیا ہے۔