پشاور (رم نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جعلی حکومت بنانے کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب جمہوری عمل ہے، اس میں رکاوٹ ڈالنا غیر جمہوری اقدام ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر سیاسی ڈرامہ بازی سے باز آئیں اور جمہوری عمل کو آگے بڑھنے دیں۔
بیرسٹر سیف نے سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر حال میں وزیراعلیٰ بنانا ہے۔