پشاور (رم نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔ سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔اپوزیشن نے انتخابی عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور اور کابینہ تحلیل ہونے تک نیا وزیراعلیٰ منتخب نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل غیر آئینی ہے اور پی ٹی آئی خود اس انتخاب کو مشکوک بنا رہی ہے۔