پشاور (رم نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سہیل آفریدی نے قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ وہ پارٹی بانی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایک عام کارکن کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا۔ انہوں نے کہا میں پرچی سے نہیں، محنت سے وزیراعلیٰ بنا ہوں۔ میں پہلے پاکستانی، پھر پختون اور قبائلی ہوں۔ نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگانے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا۔
میرے نام کے ساتھ آفریدی ہے اس وجہ سے تذلیل کی گئی۔ میرے پاس نہ گاڑی ہے، بنگلے اور نہ کرسی کا لالچ ہے۔ میں جیسا ہوں ویسا ہی رہوں گا۔ احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں میرے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے۔ کوئی یہ نہ سوچے شاہانہ زندگی دیکھ کر اپنے مقصد سے پیچھے ہٹ جائوں گا۔ میں جیسا ہوں ویسا ہی رہوں گا۔ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کا ہے اور اسی کا ہی رہے گا۔ بانی کی رہائی کے لیے آج ہی سے اقدامات شر وع کررہا ہوں۔