کراچی (رم نیوز)عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پیر کے روز فی تولہ سونا 5,500 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا بھی 4,715 روپے اضافے سے 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے پر پہنچ گیا۔ ہفتے کے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,100 روپے اضافہ ہوا تھا۔
عالمی منڈی میں سونا 55 ڈالر بڑھ کر 4,071 ڈالر فی اونس (پریمیم سمیت) تک جا پہنچا، جبکہ چاندی کی قیمت بھی 147 روپے اضافے کے ساتھ 5,247 روپے فی تولہ ہو گئی۔