شرم الشیخ(رم نیوز)مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں امریکہ سمیت مختلف ممالک نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کیے۔ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر شریک تھے۔
ٹرمپ نے معاہدے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مشرق وسطیٰ میں امن کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے مصر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ایران نے بھی اس منصوبے کی تائید کی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ عالمی سطح پر امن کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔