لاہور: اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس مکمل بحال

لاہور(رم نیوز)لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق سکیورٹی اور ٹریفک صورتحال بہتر ہونے کے بعد دونوں سروسز معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔

اورنج ٹرین پانچ دن اور میٹرو بس چار دن کی بندش کے بعد آج سے تمام اسٹیشنز پر شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں۔ اتھارٹی نے بتایا کہ تمام اسٹاپس شہریوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں اور لاہور کا پبلک ٹرانسپورٹ نظام دوبارہ مکمل فعال ہو چکا ہے۔