شرم الشیخ(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت بہترین اور پُرامن ہمسائے بن کر رہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو "عظیم رہنما" قرار دیا، جس پر شہباز شریف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ "ہم نے بھارت کے 7 طیارے گرائے تھے۔
ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو اپنا "فیورٹ فیلڈ مارشل" قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو انہوں نے ٹیرف اور تجارت کے ذریعے روکا تھا۔ امریکی صدر نے زور دیا کہ وہ خطے میں امن کے خواہاں ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک اچھے ہمسایوں کی طرح رہیں۔