اسلام آباد(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ ڈھائی ماہ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی اور خشک سردی کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق شمالی علاقوں، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوار میں بارشیں کم ہوں گی، جب کہ جنوبی علاقوں اور سندھ میں معمول سے کچھ زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
نومبر اور دسمبر میں بھی بارشوں کی کمی جاری رہے گی۔ درجہ حرارت شمالی علاقوں، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، شمالی پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں معمول یا اس سے زیادہ رہ سکتا ہے، جبکہ وسطی و جنوبی پنجاب اور سندھ میں معمول سے کم رہنے کی توقع ہے۔دسمبر میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہا۔