پشاور(رم نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔درخواست جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر لطف الرحمن کی جانب سے بیرسٹر یاسین رضا کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں ہوا، اس صورت میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو وضاحت کے لیے طلب کیا ہے، لہٰذا نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب قبل از وقت اور غیر قانونی ہے۔لطف الرحمن کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے کہنے پر کاغذات جمع کروائے مگر اجلاس کا بائیکاٹ کیا، استعفیٰ منظور ہونے سے قبل نیا انتخاب غیر آئینی اقدام ہے۔