لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 269 پر آؤٹ، پاکستان کو 109 رنز کی برتری حاصل

لاہور(رم نیوز)قذافی سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 269 رنز پر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کو 109 رنز کی اہم برتری حاصل ہو گئی۔جنوبی افریقہ نے تیسرے روز 216 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا، تاہم باقی کھلاڑی زیادہ مزاحمت نہ کر سکے۔ ریان رکلٹن 71 اور ٹونی ڈی زورزی 81 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ساجد خان اور سلمان علی آغا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یاد رہے پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے، محمد رضوان نے 75 اور سلمان علی آغا نے 93 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جبکہ جنوبی افریقہ کے متھوسامی نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان کو پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہے اور اب دوسری اننگز میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنانے کا موقع ہے۔