سیلاب اور موسمیاتی بحران پاکستان کے لیے وجودی چیلنج بن چکا ہے: وزیر خزانہ

واشنگٹن(رم نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی اداروں کے سالانہ اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے زرعی شعبہ شدید متاثر ہوا، جبکہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے ایک وجودی چیلنج بن چکی ہے۔

انہوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بات کی اور مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) کے دوسرے جائزے پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیر خزانہ نے دولتِ مشترکہ کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے ترقی پذیر ممالک کے لیے موسمیاتی مالیات، 'لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ' جیسے میکنزم کے فوری نفاذ اور تکنیکی معاونت فنڈ کی حمایت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک کو موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری مالی مدد کی ضرورت ہے تاکہ معیشت اور عوام دونوں کو محفوظ رکھا جا سکے