اپوزیشن بچگانہ باتیں کر رہی ہے، جمہوری عمل آگے بڑھ چکا: سلمان اکرم راجا

پشاور(رم نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اپوزیشن "بچگانہ" باتیں کر رہی ہے جبکہ جمہوری عمل اپنے راستے پر آگے بڑھ چکا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پارٹی میں پائے جانے والے اختلاف پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور حلف لینے کے عمل کو روکنے کا کوئی جواز نہیں "آج نہیں تو کل ہو جائے گا۔

سلمان اکرم راجا نے علی امین گنڈاپور کے حوالے سے کہاکہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ علیمہ خان نے انہیں ہٹا دیا، اور سہیل آفریدی کی اہلیت پر اٹھنے والے سوالات کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی تجربہ کار رہنما ہیں اور ان کے گرد مضبوط ٹیم موجود ہے۔ایک اور موقع پر انہوں نے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ دو برادر مسلم ممالک کے درمیان جنگ افسوسناک ہے؛ سرحد بند کرنا آسان حل نہیں کیونکہ معاشی اور روزگار کے روابط موجود ہیں، امن کے لیے بات چیت ضروری ہے۔