پشاور(رم نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پی ٹی آئی کی آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں سماعت ہوئی، دورانِ سماعت عدالت نے گورنر کی غیر موجودگی اور ان کے مؤقف پر بار بار سوالات کیے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گورنر کراچی کے دورے پر ہیں اور کل واپس آ کر قانونی تقاضوں کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ صرف دینے سے مؤثر ہو جاتا ہے، چاہے گورنر منظوری دیں یا نہ دیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اپنایا کہ گورنر تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔