کرم (رم نیوز)کرم کے سرحدی علاقے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پانچ ٹینک پوزیشنز تباہ کر دیں جبکہ ایک اہم کمانڈر مارا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، دشمن عناصر پاک فوج کے جواب میں اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ کارروائی کے دوران خوست میں نارگسر پوسٹ سمیت کئی مقامات پر دشمن کے ٹینک اور تنصیبات تباہ کی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان کی جانب سے ایک پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا کر پسپائی اختیار کی گئی، جبکہ کئی شدت پسند اپنی لاشیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پاک فوج نے کارروائی میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحرک ٹینک کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا۔