سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1,67,142 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مارکیٹ 7,032 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,65,476 پر بند ہوئی تھی۔