26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے وارنٹ منسوخ، فرد جرم کی کارروائی مؤخر

راولپنڈی (رم نیوز)پی ٹی آئی کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 26 نومبر احتجاج کیس میں فردِ جرم اور مقدمے کو چیلنج کر دیا، جس پر عدالت نے کارروائی مؤخر کرتے ہوئے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ منسوخ کر دیے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ علیمہ خان نے صرف عمران خان کا پیغام میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچایا، جو دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کر کے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیا۔عدالتی کارروائی کے بعد علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔