پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی انتقال کر گئے

کراچی (رم نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔ایوان صدر سمیت مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے ان کی سیاسی و جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔