لاہور (رم نیوز)لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔عدالت نے پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ مکمل اور مصدقہ ہے۔ تمام فریقین کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔