قندھار و کابل میں پاکستان کی کارروائیاں، فتنۂ خوارج کا مرکز و قیادت نشانہ

راولپنڈی (رم نیوز)پاکستان نے قندھار اور کابل میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے فتنۂ خوارج کے مراکز اور قیادت کو نشانہ بنایا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر کی گئیں، تمام اہداف شہری آبادی سے الگ اور باریک بینی سے منتخب کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل میں خوارج کی قیادت جبکہ قندھار میں افغان طالبان کی بٹالین ہیڈکوارٹر نمبر 4، 8 اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کو نشانہ بنایا گیا۔