اسلام آباد (رم نیوز) وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر باہمی رضامندی سے 48 گھنٹے کے لیے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سیز فائر آج شام 6 بجے سے نافذ ہوگا۔ اس دوران دونوں فریق تعمیری بات چیت کے ذریعے موجودہ صورتحال کے پرامن اور مستقل حل کے لیے کوششیں کریں گے۔