پشاور (رم نیوز)سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا کے 30ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عدالتی احکامات کی روشنی میں سہیل آفریدی سے حلف لیا۔