اسلام آباد(رم نیوز)حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر سستا ہو کر 263 روپے 2 پیسے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 1 روپیہ 39 پیسے کمی کے بعد 275 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 2 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں 16 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔